بہار کے دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے زیادہ تر حصوں میں تیز آندھی،
گردابی طوفان اور بجلی گرنے سے 26 لوگوں کی موت ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے
مطابق، دوپہر دارالحکومت سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ
بارش ہونے سے درجہ حرارت میں بھاری گراوٹ درج کی گئی۔ دارالحکومت میں ہونے
والی بارش کے دوران دوپہر قریب 12 بجے سے پٹنہ کے کئی حصوں میں بجلی کی
فراہمی میں خلل پیدا ہوگیا ۔ اگرچہ بجلی محکمہ کی ٹیم نے دیر شام تک زیادہ
تر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی۔ بہار میں مختلف اضلاع میں تیز
آندھی میں درخت گرنے اور بارش کے دوران بجلی
گرنے کے الگ الگ واقعات میں 26
لوگوں کے موت کی اطلاع ہے۔ تیز آندھی طوفان میں ریاست کے چمپارن ضلع میں
6، مشرقی چمپارن اور جموئی میں 5۔5، ویشالی میں 4، بھاگلپور میں 3، سمستی
پور میں 2 اور نوادہ میں 1 کی موت ہوئی ہے۔
بیتیا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مغربی چمپارن ضلع میں تیز آندھی پانی کے
ساتھ آئے طوفان کی زد میں آنے سے چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور 50 سے زائد
افراد زخمی ہو گئے۔
ضلع میں طوفان کی وجہ سے یوگاپٹی بلاک میں درخت گرنے سے پانچ لوگوں دب کر
ہلاک ہو گئے اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ طوفان میں 500 سے زائد
گھروں کے بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔